فرانس سائیکل ریس ، جنوبی افریقہ کے ڈائرل امپے نے پہلے فنش لائن عبور کی
پیرس (92 نیوز) فرانس میں سائیکل ریس کے شاندار ایونٹ کا آغاز ہو گیا۔ سائیکلسٹ ایڑی چوٹی کا زور لگا نے میں مصروف ہو گئے۔
پہلے مرحلے میں سائیکلسٹ نے خوب پسینہ بہایا۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن میں کچھ سائیکلسٹ توازن برقرار رکھنے میں کامیاب تو کچھ حادثات کا شکار ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے ڈائرل امپے نے صلاحیتوں کا جادو جگایا اور حریفوں کو ٹھکانے لگایا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔
پولینڈ کے مائیکل کویتکوسی نے ریس میں مجموعی برتری حاصل کر لی۔