Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانس : بین الاقوامی ثقافتی میلہ ، پاکستانی ثقافت کےرنگوں نے گوروں پر سحرطاری کردیا

فرانس : بین الاقوامی ثقافتی میلہ ، پاکستانی ثقافت کےرنگوں نے گوروں پر سحرطاری کردیا
July 2, 2017

لیون (ویب ڈیسک)فرانس کے شہر لیون میں سجا تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ، میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں نے گوروں پر سحر طاری کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کے ثقافتی شہر  لیوں میں کیا گیا تین روزہ عالمی ثقافتی میلے کا اہتمام ، جس میں دنیا بھرسے مختلف ثقافتوں کے رنگ دکھائی دیئےمیلے میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سےبھی اسٹال لگایا گیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ  نکھر کر سامنے آئے اور گوروں کی بڑی تعدداد پاکستانی ثقافت کی جھلک دیکھنےامڈ آئی جبکہ فرانس میں مقیم پاکستانی برادری کے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ میلے میں امڈ آئے تاکہ بچوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرا سکیں۔میلے کے شرکا نے سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی کلچر کے رنگ بکھیرنے پر خوشی کا اظہار کیا تو پاکستانی سفیر معین الحق بھی پاکستان کا مثبت امیج اجاگر  کئے جانے پر بہت خوش تھے۔ معین الحق کا کہنا تھا  لیون میلے میں شرکت پاکستانی سفارتخانے کی وسیع  عوامی سفارت کاری میلے کے دوران پاکستانی سفیر نہ صرف پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے بلکہ فرانسیسی سیاست دانوں اور کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کر کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مثبت ماحول اوروسیع مواقع سے آگاہ کیا۔