Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانس: بار میں جاری سالگرہ تقریب میں آگ لگ گئی‘ 13 نوجوان ہلاک‘ 6زخمی

فرانس: بار میں جاری سالگرہ تقریب میں آگ لگ گئی‘ 13 نوجوان ہلاک‘ 6زخمی
August 6, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی شہر روئین کے بار میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 18 سے 25 سال بتائی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی بار میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ وہاں آگ بھڑک اٹھی جو 13 افراد کی جانیں لے گئی۔ ممکنہ طور پر آگ لگنے کی وجہ کیک پر رکھی جانے والی موم بتیاں بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ سیلنگ میں لگی اور چھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنے والی زہریلی گیسیں موت کا پیغام بن گئیں۔ فرانسیسی وزیرداخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام نے واقعے میں دہشت گردی کے شبے کو مسترد کر دیا ہے۔