Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانس: بارش کے باوجود ہزاروں افراد کا ملک میں ایمرجنسی میں توسیع کیخلاف احتجاج، ہنگامی حالت میں توسیع خطرناک اقدام ہے: مظاہرین

فرانس: بارش کے باوجود ہزاروں افراد کا ملک میں ایمرجنسی میں توسیع کیخلاف احتجاج، ہنگامی حالت میں توسیع خطرناک اقدام ہے: مظاہرین
January 31, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں بارش کے باوجود ہزاروں مظاہرین آئین میں ہنگامی حالت کی شق شامل کرنے اور ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کیخلاف احتجاجاً سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسس اولاند نے پیرس حملوں کے تناطر میں تین ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذٖ کی تھی، اب حکومت اس میں مزید توسیع کرنا چاہتی ہے لیکن بائیں بازو کی جماعتیں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اس کی مخالفت کی اور بارش کے باوجود ایمرجنسی میں توسیع کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایمرجنسی کیخلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف ایمرجنسی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے مؤثر ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ایمرجنسی میں توسیع کو خطرناک اقدام قرار دیا۔ بائیں بازو کی جماعت گوش پارٹی کے رہنما ژاں لوک میلن شون نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی مدت میں توسیع دہشت گردی کا حل نہیں۔