Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانس اور برطانیہ کے درمیان آبی گزرگاہ انگلش چینل میں کشتی کو حادثہ، 31 افراد ہلاک

فرانس اور برطانیہ کے درمیان آبی گزرگاہ انگلش چینل میں کشتی کو حادثہ، 31 افراد ہلاک
November 25, 2021 --- ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانس اور برطانیہ کے درمیان آبی گزرگاہ انگلش چینل میں کشتی کو حادثہ پیش آگیا، 31 افراد ہلاک ہوگئے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے مہاجرین فرانس سے برطانیہ میں داخلے کی کوشش کررہے تھے، مرنے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق کشتی کو اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی افسوس ناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔