پیرس (92 نیوز) فرانسیسی کمپنی نے ہینڈل بار لیور سسٹم والا سائیکل متعارف کرا دیا۔
سائیکل جہاں سستی سواری ہے وہاں اس کو ورزش کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اب ایک فرانسیسی کمپنی نے ہینڈل بار لیور سسٹم والا سائیکل متعارف کرا دیا ہے۔
ہینڈل بار لیور سسٹم سائیکل پر سلائیڈنگ سیٹ کے ساتھ جب رائیڈر پیچھے ہٹتا ہے تو پورے جسم کی ورزش ہوتی ہے۔ ایسے افراد جن کو ورزش کے لئے ٹائم نہیں ملتا وہ اس سائیکل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔