Monday, October 3, 2022

فرانسیسی کار کمپنی’’رینو‘‘اب پاکستان میں پلانٹ لگائے گی

فرانسیسی کار کمپنی’’رینو‘‘اب پاکستان میں پلانٹ لگائے گی

پیرس (92 نیوز) فرانسیسی کار ساز کمپنی رینو اور پاکستانی کمپنی کے درمیان کراچی میں  گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا  باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔

پیرس میں طے  پانے والے معاہدے کے مطابق  رینو کراچی میں کار ساز فیکٹری لگائے گی جہاں  دو ہزار بیس سے  گاڑیوں کی  تیاری شروع ہوجائے گی جس کے بعد انہیں پاکستانی  مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فرانسیسی کمپنی رینو اٹھارہ سو اٹھانوے میں قائم کی گئی اور اب دنیا کے ایک سو ستائیس ممالک میں اسکی کاریں فروخت کی جارہی ہیں۔ رینو کمپنی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تقریبا پینتیس لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔