Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانسیسی عدالت نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو مجرم قرار دے دیا

فرانسیسی عدالت نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو مجرم قرار دے دیا
December 20, 2016

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک عدالت نے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کو فرانس میں اپنے دور وزارت کے دوران سرکاری رقم کے غلط استعمال کا مجرم قرار دے دیا لیکن عدالت نے انہیں کوئی سزا نہیں سنائی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کو فرانس میں اپنے دوروزارت کے دوران سرکاری رقم کے غلط استعمال کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی سابق وزیر خزانہ اس وقت بین الاقوامی مالیاتی بحران سے نمٹنے میں مصروف تھیں اس لیے ان کی اس مجرمانہ غفلت پر کوئی سزا نہیں سنائی جا رہی۔

کرسٹین لیگارڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے معروف کاروباری شخصیت اور ایک بڑی کمپنی کے مالک کو سرکاری خزانے سے بیالیس کروڑ ڈالر بطور ہرجانہ دلانے میں مدد کی تھی۔