Saturday, July 27, 2024

فرانسیسی صدرایمانوئیل آج قوم سے خطاب کریں گے

فرانسیسی صدرایمانوئیل آج قوم سے خطاب کریں گے
December 10, 2018
پیرس( 92 نیوز) چار ہفتے سے ہونیوالے ملک گیر پرتشدد مظاہروں کو چپ کروانے کیلئےفرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں آج قوم سے خطاب کریں گے۔جن میں وہ مظاہروں سے متعلق اہم اعلان بھی کریں گے۔ادھر مظاہرین حکمران جماعت کا نام درج کئےسزائےموت کا تختہ بھی لےآئے۔ فرانس میں ہونیوالےپرتشدد مظاہروں نے فرانسیسی صدر کو عوام کےسامنےآنے پر مجبورکردیا،فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں آج قوم سے خطاب کریں گے۔ اس صدر  میکخواں خطاب سے قبل   کابینہ  اجلاس کی صدارت اور تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے ۔ فرانسیسی وزير خزانہ برُونو لی ميئر نے ان مظاہروں کو ملکی معيشت کے ليے تباہ کن قرار ديا ہے۔دوسری  جانب  احتجاج پر رائے دینے والے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فرانسیسی وزیر خارجہ جان لی ڈرائن نے اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ فرانس نے کبھی امریکی معاملات میں مداخلت نہیں کی لہذا ٹرمپ بھی ایسا کرنے سے  اجتناب کریں۔ فرانسیسی وزیر اعظم نےپرتشدد مظاہروں کے بعد 'قومی اتحاد کی بحالی' کا عہدکیاہے۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کےبعدملک بھر میں شروع ہونیوالےپيلی جيکٹس مظاہروں کےدوران سو سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک ہزار سات سو تئیس افراد کو حراست ميں ليا جاچکاہے۔