Saturday, July 27, 2024

فرانس،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف عوام کا احتجاج

فرانس،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف عوام کا احتجاج
November 24, 2018
فرانس ( 92 نیوز) فرانس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام  آگ بگولا ہو گئے، عوام کی جانب شدید احتجاج جاری ہے جب کہ  مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے  آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے 500افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فرانس میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ،فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایک ہی سال میں پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر عوام مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام کی جانب سے شدید احتجاج  اور خوب توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔  احتجاج کے دوران 500افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں سات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور شہر کا امن برقرار رکھنے کےلیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ فرانس میں دوہزار مقامات پراحتجاج جاری ہے جس میں   3 لاکھ مظاہرین حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، دارالحکومت پیرس میں 2 لاکھ سے زائد افراد شہر کے مختلف حساس اور اہم مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا ہے جو تقریباً 1 اعشاریہ 51 یورو فی لیٹر بنتا ہے اورسال 2000 سے اب تک پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔ فرانسیسی صدر کا مؤقف ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہے۔