Sunday, December 4, 2022

فرانس:سکیورٹی فورسز نے ڈرون قابوکرنےکیلئے عقابوں کو تیارکرلیا

فرانس:سکیورٹی فورسز نے ڈرون قابوکرنےکیلئے عقابوں کو تیارکرلیا

 پیرس(ویب ڈیسک)فرانس کی سکیورٹی فورسز نے مخالف ڈرون قابو کرنے کےلیے عقابوں کو تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کی سکیورٹی فورسز نے ڈرون کو قابو کرنے کیلئے ایک نیا توڑ نکالنے پر کام شروع کردیا ہے ۔ سکیورٹی فورسزاب  ڈرون کو قابو کرنے کےلیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے اب عقابوں کا سہارا لیں گی جو فضا میں اڑتے ڈرون کاشکار کیا کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی سکیورٹی فورسز نے ان عقابوں کی تربیت کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری رکھا ہوا تھا ۔