Sunday, September 25, 2022

فرانس،سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ پیٹرساگان کے نام

فرانس،سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ پیٹرساگان کے نام
فرانس ( 92 نیوز) فرانس میں سائیکل ریس کا دلچسپ ایونٹ جاری  ہے ،دوسرے مرحلے میں بھی سائیکلسٹ نے کمال مہارت دکھائی  ۔ سلواکیہ کے پیٹر ساگان کا  جادو سرچڑھ کر بولا ،اسٹار سائیکلسٹ نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی  اور  مجموعی برتری پر بھی قبضہ جما لیا  ۔ فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں  سائیکلسٹ  بازی لے جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ،سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ  کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔ ورلڈ چیمپئن پیٹر ساگان نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ،اسٹار سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ  چار گھنٹے ،چھ منٹس ،37 سیکنڈز میں طے کیا ۔ اٹلی کے سونی کولبریلی نے دوسری ،فرانس کے ڈیمیئر کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ، پیٹر ساگان نے شاندار پرفارمنس کی بدولت مجموعی برتری پر بھی قبضہ جما لیا۔