Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فخر زمان ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 1000 رنز کرنے والے بلے باز بن گئے

فخر زمان ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 1000 رنز کرنے والے بلے باز بن گئے
July 22, 2018
ہرارے (92 نیوز) قومی بلے باز فخر زمان ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 1000 رنز کرنے والے بلے باز بن گئے ۔ پانچ میچز کی  ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی فخر زمان نے اپنے نام کر لیا۔ فخرزمان ریکارڈ توڑنے کے ٹریک پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے ریکارڈ بک  میں دو اور ریکارڈ درج کرا دیے اور اسٹار بلے باز نے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جارح مزاج  اوپنر ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 1000 رنز کرنے والے بلے باز بن گئے۔ فخرزمان نے سنگ میل بلاوائیو میں زمبابوے کیخلاف  ون ڈے کیریئر کی 18 ویں اننگز میں عبور کیا۔ اس سے قبل  سر ویو رچرڈ، کیون پیٹرسن ،جوناتھن ٹروٹ، کوانٹن ڈی کوک اور بابر اعظم 21 اننگز میں 1000 رنز بنا چکے ہیں۔ دوسری جانب پانچ میچز کی  ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی فخر زمان کے نام ہے۔ مایہ ناز کرکٹر  نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز  کے پانچ میچز میں مجموعی طور پر 467 سے زائد رنز بنا ڈالے۔ اس سے قبل یہ  ریکارڈ زمبابوے کے مساکاڈزا کے پاس تھا۔ مساکاڈذا نے 2009 میں کینیا کیخلاف پانچ میچز میں 467 رنز جوڑے تھے۔