Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فخر اور امام نے باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاریکارڈ بنادیا

فخر اور امام نے باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاریکارڈ بنادیا
July 22, 2018
بلوائیو( 92 نیوز ) زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے ریکارڈ پر ریکارڈ بنا دیئے ۔ جہاں اوپنر فخر زمان نے سیریز میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کردیا وہیں نوجوان بلے باز امام الحق نے بھی اپنے بلے کے جاندار اسٹروکس سے گرین شرٹس کا نام فخر سے بلند کیا۔ فخر زمان اور امام الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پانچ  میچوں میں اوپنر پارٹنرشپ  کی مد میں 704 رنز جوڑ کر ایک اور عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کر دیا ۔ فخر اور امام نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 304 رنز کا ریکارڈ بھی  اسی سیریز میں بنایا۔