فجیرا کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کیبل متاثر ہونے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست
دبئی (92 نیوز) فجیرا کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کیبل متاثر ہونے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست پڑ گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق سب میرین کیبل میں فجیرہ کے قریب فنی خرابی پیدا ہوئی۔ فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک کو دوسرے کیبل سسٹم پر منتقل کر دیا ہے۔ تکنیکی خرابی تقریبا 6 گھنٹے میں دور کر دی جائے گی۔