Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فتح اللہ: انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 5ویں پوزیشن کا میچ جیت لیا

فتح اللہ: انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 5ویں پوزیشن کا میچ جیت لیا
February 12, 2016
فتح اللہ(سپورٹس ڈیسک)انڈر نائنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق بنگلا دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے دو سو پینسٹھ رنز کا ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے اوپنر ذیشان ملک نے ترانوے رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، سیف بدر نے پچھتر اور حسن محسن نے انتالیس رنز بنا کر ٹیم کو اکتالیس گیندیں قبل فتح دلا دی۔ قبل ازیں انگلش ٹیم سات وکٹوں پر دو سو چونسٹھ رنز بنا پائی ، سیم کیورین نے تراسی اور ٹام موریس نے سینتالیس رنز بنائے، پاکستان کے سمین گل اور سیف علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ویسٹ انڈین ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت کے مدمقابل ہو  گی۔