Thursday, September 19, 2024

فاک لینڈجنگ کے34سال مکمل،ارجنٹائن کےصدرنےفوجیوں کی یادگارپر پھول چڑھائے

فاک لینڈجنگ کے34سال مکمل،ارجنٹائن کےصدرنےفوجیوں کی یادگارپر پھول چڑھائے
April 3, 2016
بیونس آئرس(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے صدر  نے  فاک لینڈ جنگ کے چونتیس سال مکمل ہونے پر فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ تفصیلات کےمطابق صدر  مارسیو میکری  بیونس آئرس میں شہدا کی یادگار پر گئے اور وہاں پھول چڑھائے ارجنٹائن اور برطانیہ کےدرمیان  فاک لینڈجنگ  دواپریل انیس سو بیاسی میں چوہتر دن جاری رہی  اس میں ارجنٹائن کے چھے سو پچاس اور برطانیہ کےدوسو پچپن فوجی کام آئے تھے ۔ فاک لینڈز جزائر اٹھارہ سو تینتیس سے برطانیہ کے کنٹرول میں ہے تاہم ارجنٹائن اس  کی ملکیت کا دعویدار ہے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ایک کمیشن نے ان جزائر پر ارجنٹائن کا حق تسلیم کیا ہے ۔