Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاٹا کے انتخابات کے طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، شہاب الدین

فاٹا کے انتخابات کے طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، شہاب الدین
March 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 5 میں فاٹا کے سینٹرز کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے ۔
فاٹا سے ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین نے الزام عاید کیا کہ فاٹا کے سینٹرز کے انتخابات کےطریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ نہیں رک سکی ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینیٹ کے الیکشن کا مبارک دن ہے، لیکن باہرجاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی؟ مشرف دور میں 6 کا ٹولہ آیا، جس نے صورتحال خراب کی ہوئی ہے ۔
ادھر ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں فاٹا کا انتخاب ایک سیاہ باب ہے، اسلام آباد کا ووٹ پول کر دیا مگر فاٹا کا ووٹ پول کرنے کا کیا ۔
دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے سینیٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے ایوان بالا کو ختم کر دینے کا مطالبہ کر دیا ۔