Saturday, November 26, 2022

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  اسلام آباد(92نیوز)فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ قبائلی عمائدین کاموقف ہے کہ یہ عمل غیر آئینی ہے۔ تفصیلات کےمطابق قبائلی عمائدین نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواء میں ضم کرنے کا عمل غیر آئینی ہے۔حکومتی اصلاحات کمیٹی میں کسی ایک فرد کا تعلق بھی فاٹا سے نہیں جبکہ درخواست میں وفاق ، صدرمملکت، وزیر اعظم اور وزارت سیفران اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔