Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تین روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

 تین روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
December 19, 2016

پشاور (92نیوز) پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں  تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معذور کر دینے والی بیماری پولیو کے خلاف جنگ کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگیا۔ ملک کے بڑے صوبوں کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں بھی تین روز تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لئے پولیو ورکز نے کمر کس لی ہے۔

پنجاب میں تین روزہ مہم کے دوران ایک کروڑچوراسی لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 44 ہزار 654 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن میں 37ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں جو گھر گھر جائیں گی۔

کراچی میں رواں برس کی آخری پولیومہم نارتھ ناظم آبادسے شروع ہوئی۔ مہم کے دوران 22لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں چار روز تک جبکہ فاٹا میں 3 روز تک انسداد پولیو مہم شروع جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا میں 56 لاکھ 40 ہزار 972 بچوں کو اور قبائلی علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک سال سے 6 سال عمرتک کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں انسداد پولیو مہم 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔