فاٹا ، خیبرپختونخوا میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کی حمایت میں جشن
پشاور (92 نیوز) قبائلی عوام نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے خیبر ایجنسی میں جشن منایا ۔
فاٹا اور خیبر پختونخوا میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کو قبائلی عوام نے قومی مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔
خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں قبائلی عوام نےخوب جشن منایا۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔
اس موقع پر قبائلی عوام نے کہا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا میں ایک ہی وقت انتخابات کرانا ضروری ہے۔