Saturday, September 24, 2022

فاٹا اصلاحات پر حکومتی غیر سنجیدگی قبائلیوں کی توہین ہے ، عمران خان

فاٹا اصلاحات پر حکومتی غیر سنجیدگی قبائلیوں کی توہین ہے ، عمران خان

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر حکومت کی غیر سنجیدگی قبائلی عوام کی توہین ہے ۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انتہائی قربانیاں پیش کرنے والے قبائلی ابھی تک جمہوری حقوق سے محروم ہیں ۔ اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد میں تاخیر سے فاٹا میں بدامنی اور سنگین نتائج کا خدشہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مکمل پیکیج بلا تاخیر پارلیمان میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔