Thursday, October 6, 2022

فاٹا اصلاحات بل پھر پیش نہ ہوا، اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

فاٹا اصلاحات بل پھر پیش نہ ہوا، اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد ( 92 نیوز ) فاٹا اصلاحات بل پھر پیش نہ ہوسکا ۔ اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی اور واک آؤٹ کر گئی ۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ جب تک معاملہ ایجنڈے پر نہیں آتا احتجاج جاری رہے گا ۔
اسپیکر ایاز صادق سیکرٹری فاٹا پر برس پڑے۔
وزیر سیفران کی جانب سے جواب نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے ۔