Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فالسہ معدے کی گرمی، مسوڑھوں سے خون آنے‘ سینے کی جلن میں مفید ہے: طبی ماہرین

فالسہ معدے کی گرمی، مسوڑھوں سے خون آنے‘ سینے کی جلن میں مفید ہے: طبی ماہرین
May 15, 2016
لاہور (92نیوز) فالسہ کھانے میں جتنا مزیدار پھل ہے اتنے ہی اسکے فوائد بھی ہیں۔ ماہرین فالسہ کو موسم گرما کا بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کے جوس کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں کے موسم میں فالسہ قدرت کا انمول عطیہ ہے۔ فالسہ ایک خوشنما اور لذیذ پھل ہے جو کہ خشک اور سرد تاثیر کا حامل ہوتا ہے۔ گو یہ بہت مختصر مدت کیلئے مارکیٹ میں آتا ہے مگر اسکی ریڑھیاں سجتے ہی لوگ اس ذائقہ دار پھل کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اور اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ فالسہ کا جوس لو لگنے کی صورت میں ازحد مفید ہے تاہم ترش اور کم پکے فالسے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ پکا ہوا اور میٹھا فالسہ استعمال کیا جانا چاہیے۔ اسکا جوس پینے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے خاص طور پر بچوں کا تو یہ من پسند پھل ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فالسہ معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں بھی سود مند ہے جبکہ یہ جگر کو تقویت دیتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔