Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فالج کا شکار محمد حنیف کو امدادی چیک دے دیا گیا

فالج کا شکار محمد حنیف کو امدادی چیک دے دیا گیا
January 31, 2019
 کراچی (92 نیوز) فالج کا شکار محمد حنیف کو پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے امدادی چیک دے دیا نائینٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ سرجانی میں فالج کے شکار محمد حنیف کی سنی گئی۔ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ مسیحا بن کر محمد حنیف کے گھر پہنچ گے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے محمد حنیف کا اپنی پارٹی کو تو خیال نہیں آیا لیکن حلیم عادل شیخ  نے محمد حنیف کو 60 ہزار کا امدادی چیک دیا اور طبی امداد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ محمد حنیف کی مالی اور طبی امداد کے اعلان پر ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی رہنما اور 92 نیوز کا شکریہ ادا کیا۔ محمد حنیف کی بیٹی کا کہنا تھا کہ اب ہمیں کچھ کھانے پینے کو اچھا ملے گا۔ حلیم عادل شیخ نے محمد حنیف کی بیٹی کے اسکول میں داخلے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔