Saturday, July 27, 2024

فاطمہ ثریا بجیا کو سپردخاک کر دیا گیا

فاطمہ ثریا بجیا کو سپردخاک کر دیا گیا
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) معروف ڈرامہ نگار اور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کو سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی تدفین میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف مصنفہ اور مشرقی اقدار کو اپنے ڈراموں میں زندہ رکھنے والی فاطمہ ثریا بجیا آخری سفر پر روانہ ہوگئیں۔ مرحومہ کو گزری کے قبرستان میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ فاطمہ ثریا بجیا کے جنازے میں آنے والے افراد میں شو بز شخصیات کے ساتھ معروف سیاسی اور سماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔ ان کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی‘ حلیم عادل شیخ‘ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی ، نجمی عالم اور وقار مہدی‘ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار‘ خواجہ اظہار الحسن ، سید سردار احمد، وسیم اختر، پروفیسر پیرزادہ قاسم جبکہ اداکار شکیل، قاضی واجد، ڈاکٹر ہما میر ، جہاں آرا حئی سمیت کئی اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔