Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاطمہ ثریا بجیا نے پی ٹی وی کیلئے لازوال خدمات سرانجام دیں

فاطمہ ثریا بجیا نے پی ٹی وی کیلئے لازوال خدمات سرانجام دیں
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر انیس سو تیس میں بھارتی شہر حیدر آباد کے ضلع کرناٹک میں پیدا ہوئیں۔ ان کے لکھے ڈراموں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ انہیں ادبی خدمات کے صلے میں اعلیٰ ترین قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بجیا نے کوئی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی۔ اس کے باوجود انہیں علم و ادب کی دنیا میں وہ مقام ملا جس کی کوئی تمنا ہی کرسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پی ٹی وی کے لیے وقف کردی تھی۔ وہ 1960ءمیں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں اور 1966ءمیں آغا ناصر کے ڈرامے میں اداکاری بھی کی۔ بجیا کے ڈراموں کی خاص بات تہذیب و تمدن تھا۔ وہ گھر گھرہستی سے جڑے مسائل کو موضوع بناتیں۔ ان کے لکھے ڈراموں ”شمع‘ افشاں‘ عروسہ‘ زینت‘ گھر ایک نگر‘ آگہی‘ انا‘ تصویر“ کو ملک گیر شہرت ملی۔ ان کے تاریخی ڈراموں ”بابر‘ سسی پنوں“ جبکہ فن موسیقی سے جڑے ڈرامے ”اساوری“ کو بھی بھرپور پذیرائی ملی۔ 1997ءمیں ان کو تمغہ حسن کارکردگی جبکہ 2012ءمیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات بھی ملے جن میں جاپان کا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔ انھوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔