Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاسٹ فوڈ کیساتھ  سافٹ ڈرنک کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے : نئی تحقیق

فاسٹ فوڈ کیساتھ  سافٹ ڈرنک کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے : نئی تحقیق
July 24, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لئے بری خبر آگئی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کا استعمال آپ کے موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی زرعی محکمے  سے وابستہ ماہ شینن کیسپرسن نے کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر مشروبات بدن میں چربی جمع ہونے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں سائنسدانوں نے 27 صحت مند افراد کو مشاہدے کے لیے ایک کمرے میں رکھا اور ان میں آکسیجن لینے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی شرح کو نوٹ کیا۔ ان کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دوسری جانب کیلوریز ختم کرنے اور غذائیت کا حساب بھی رکھا گیا۔رضاکاروں کو دو روز تک 15 فیصد اور 30 فیصد پروٹین والے کھانے کھلائے گئے جن میں 500 کیلوریز تھیں۔ ایک گروپ کو چینی والے مشروب اور دوسرے کو بغیر چینی کے مشروب دیئے گئے۔ 
معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے زیادہ پروٹین اور شکر والی سافٹ ڈرنکس پی تھیں ان میں چربی کی آکسیڈیشن دیگر کے مقابلے میں 12.6 گرام تھی لیکن اس کے دیرپا اثرات بہت خطرناک ہوسکتےہیں اور ہمیں مسلسل موٹاپے کی جانب لےجاسکتے ہیں۔