Monday, September 26, 2022

فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پیسر آج ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلیے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔