Sunday, December 4, 2022

فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے

فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
راولپنڈی(92نیوز)قومی ٹیم کےمایہ نازفاسٹ باؤلر محمد عامر بیس ستمبرکو سر پر سہرا سجائیں گےولیمہ اور دیگر تقریبات لاہور میں ہی ہوں گی۔ تفصیلات کےمطابق مشکل دوردیکھنےوالےمحمدعامرکی زندگی میں خوشیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں پہلےآئی سی سی کی پابندی ختم ہوئی توٹیم میں اپنی کھوئی جگہ واپس پائی اب کرکٹرشادی کےبندھن میں بندھنے جارہےہیں۔ خاندانی ذرائع کےمطابق محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب انیس ستمبر کو ہوگی اوربیس ستمبر کو بارات ہوگی جبکہ ولیمہ کی تقریب اکیس  ستمبر کو لاہورمیں ہوگی جس کےلئےخوبصورت دعوت نامے بھی پرنٹ ہوگئے ہیں۔ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ محمد عامر کادوسال پہلےبرطانوی خاتون نرجس سےاس وقت نکاح ہوا تھاجب وہ پابندی کاشکار تھے۔