فاسٹ باؤلر محمد عامر گریڈ ٹو میچ کے دوران انجری کا شکار

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) محمد عامر عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ آج ان کی تئیسویں سالگرہ بھی ہے۔ عامر تیرہ اپریل انیس سو بانوے کو گوجر خان میں پیدا ہوئے تھے۔
دو ہزار نو میں بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے چودہ ٹیسٹ پندرہ ون ڈے اور اٹھارہ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔
دوہزار دس میں ان پر سپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم انہیں حال ہی میں آئی سی سی کی طرف ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔