فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ پر ذہنی طور پر اذیت دینے کا الزام

لاہور (92 نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ پر ذہنی طور پر اذیت دینے کا الزام لگا دیا۔
باؤلر محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا خراب کارکردگی کا طعنہ دینے والے اپنی کارکردگی بھی دیکھیں۔ قومی ٹیم کو کہاں سے کہاں لے گئے ہیں۔