فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کر دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)فاسٹ بالرمحمد عامرنے پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کردیا ۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ بہت جلد فارم میں آجاوں گا ،پی سی بی اور فیملی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کڑے وقت میں بھر پور ساتھ دیا ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں لے اڑے۔
میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے محمدعامرکا کہنا تھا کہ کرکٹ کا دوبارہ آغاز کرکےبہت خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی، فیملی اورپرستاروں کا شکرگزارہوں جنہوں نے مشکل میں ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم کا آئرلینڈ سے میچ اہم ہےجس میں باولر بھی اپنی کارکردگی ثابت کریں گے ۔