فاسٹ باؤلر عمران خان بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلیئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) فاسٹ باؤلر عمران خان کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
عمران خان کو سہیل خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ہی ان فٹ ہو گئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید نے دیگر سلیکٹرز سے مشاورت اور چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے عمران خان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہو گا۔