Monday, January 30, 2023

فاسٹ باؤلر حسن علی کا واہگہ بارڈر پر پرجوش انداز، بھارتی میڈیا آگ بگولہ

فاسٹ باؤلر حسن علی کا واہگہ بارڈر پر پرجوش انداز، بھارتی میڈیا آگ بگولہ
لاہور (92 نیوز) پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کے واہگہ بارڈر پر پرجوش انداز پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے پیٹ میں تو مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔ بی ایس ایف  نے تو حسن علی سے معافی تک کا مطالبہ کر دیا۔ آئی جی  بی ایس ایف مُکل گوئیل نے کہا کہ پریڈ کے دوران عام شہری مداخلت نہیں کر سکتا۔ قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز پریڈ دیکھنے واہگہ بارڈر گئی جہاں جوانوں کی پریڈ دیکھ کر حسن علی کو جوش آیا تو اپنا روایتی جنریٹر اسٹائل سے سرحد کی اس طرف دشمن  کے تن بدن میں آگ لگا دی۔