Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فاسٹ بائولر محمد عامر کے انتظار کی گھڑیاں ختم

فاسٹ بائولر محمد عامر کے انتظار کی گھڑیاں ختم
March 13, 2015
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) محمد عامر کی کھیل کے میدان تک واپسی کا طویل سفر ختم ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ موسم ٹھیک رہا تو وہ آج صبح ایک تین روزہ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ آرمی اور ایک نجی کلب کے درمیان یہ نان فرسٹ کلاس میچ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بدھ کو کھیلا جانا تھا تاہم پچ پر پانی ہونے کے باعث اسے دو روز کے لیے موخر کر دیا گیا۔ محمد عامر پر دو ہزار دس میں سپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے انہیں حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ عامر پر پابندی رواں سال ستمبر میں ختم ہو گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔