Saturday, August 20, 2022

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون چوتھے ہفتے بھی سب سے آگے، پوری دنیا سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا بزنس

فاسٹ اینڈ فیوریس سیون چوتھے ہفتے بھی سب سے آگے، پوری دنیا سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا بزنس
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلم فیوریس سیون پیسے کمانے میں مصروف ہے۔ ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہنے کا امکان ہے۔ جیمز وین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  فیوریس سیون ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے سلسلے کی ساتویں فلم ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فلم ریلیز کے چوتھے ہفتے امریکا سے مزید ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی۔ فلم اب تک پوری دنیا سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ رواں  ہفتے ریلیز ہونے والی رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی ووڈ فینٹسی فلم دی ایج آف ایڈالین سے دس سے گیارہ ملین ڈالر کمانے کی امید ہے۔ ایچ آف ایڈالین ایک  خیالی دنیا کی کہانی ہے جسے حقیقت میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں ایڈلین بومین نامی ایک عورت کی کہانی دکھائی گئی ہے جو معجزانہ طور پر آٹھ دہائیوں سے ستائیس سال کی دکھائی دیتی ہے۔ ہالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونے والی سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ایکس مکینا سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ تیس سے چالیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کر لے گی۔