Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فاسٹ اینڈ فیوریس تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر نمبرون، ایک بلین سے زائد کا کاروبار

فاسٹ اینڈ فیوریس تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر نمبرون، ایک بلین سے زائد کا کاروبار
April 20, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر فیوریس سیون کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی راج برقرار رہا۔ کامیڈی سے بھرپور فلم مال کاپ ٹو دوسرے جبکہ ہارر فلم ان فرینڈڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ آنجہانی اداکارپال واکر کی آخری فلم فیوریس سیون کا ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ فلم انتیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر کماتے ہوئے پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم نے پہلے ہی ایک بلین ڈالرسے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔ پال بلارٹ کی مزاحیہ فلم مال کاپ ٹو ریلیز کے پہلے ہفتے چوبیس ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہی۔ لیون گابریاڈز کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ان فرینڈڈ ریلیز کے پہلے ہفتے سولہ ملین ڈالر کا کاروبار کر کے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اینی میٹڈ فلم ہوم دس اعشاریہ تین ملین ڈالر کماتے ہوئے چوتھے جبکہ چھ اعشاریہ نوملین ڈالرکے بزنس کے ساتھ دی لانگسٹ رائڈ باکس آفس پر پانچویں نمبر پر ہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔