فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ کی سوشل میڈیا پر دھوم

اس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ ڈرامہ فلم فارفروم دی میڈنگ کراؤڈ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
دلچسپ ڈرامہ فلم یکم مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی وکٹوریہ دور میں فارم کی مالکن باتھ شیبا ایورڈین کے گرد گھوم رہی ہے جس سے تین افراد شادی کے خواہشمند ہیں۔
ہدایتکار تھامس ونٹر برگ کی فلم میں کیری ملیگن کے مد مقابل متھیاس شان آرٹس،مائیکل شین،ٹام اسٹریج اور جونو ٹیمپل اہم کردار ادا کررہے ہیں،
فلم کی کہانی تھامس ہارڈے کے اٹھارہ سو چوہتر میں شائع ہونے والے چوتھے ناول سے لی گئی ہے۔
ناول کا نام بھی فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ تھا۔