Thursday, September 19, 2024

فاریکس کمپنیوں کے متاثرین کو ادائیگیاں جلدازجلد کی جائیں: لاہور ہائیکورٹ

فاریکس کمپنیوں کے متاثرین کو ادائیگیاں جلدازجلد کی جائیں: لاہور ہائیکورٹ
October 5, 2015
لاہور (92نیوز) فاریکس سکینڈل کیس میں ڈی جی نیب کی ہائیکورٹ میں پیشی، عدالت نے متاثرین کو ادائیگیاں نہ ہونے پر سید برہان کو جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں فاریکس سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی جی نیب پنجاب سید برہان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے متاثرین کو ادائیگیاں نہ ہونے پر سید برہان پر اظہار برہمی کیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ فاریکس کمپنیوں کے متاثرین کو جلد از جلد ادائیگیاں کی جائیں۔ ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کو قانون کے مطابق ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔