Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں انتقال کر گئے

فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں انتقال کر گئے
May 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) قانون نافذ کرنے والے ادارے کی حراست میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آفتاب احمد کے انتقال پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 42 سالہ آفتاب احمد کو تین روز قبل فیڈرل بی ایریا سے حراست میں لیا گیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کر کے 90 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔ جیل میں طبعیت بگڑنے پر آج صبح جناح اسپتال لایا گیا جہاں وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ آفتاب احمد کے انتقال کی خبر پر ایم کیو ایم کے رہنما جناح اسپتال پہنچے اور ڈاکٹر وں سے معلومات حاصل کیں۔ آفتاب احمد کے انتقال پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔ آفتاب احمد کے انتقال پر آج ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا۔ آفتاب احمد کی نماز جنازہ آج شام نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔