Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاروق ستار کی ندیم نصرت کی سرگرمیوں کی مذمت

فاروق ستار کی ندیم نصرت کی سرگرمیوں کی مذمت
July 1, 2017

 

کراچی (92نیوز)ایم کیوایم سربراہ فاروق ستارکہتے ہیں لندن والے اپنے نام سے کچھ بھی کریں مگرمہاجرنام استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے لندن میں ہونیوالی سرگرمیاں کسی طورپربھی مہاجروں کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکہتے ہیں لندن والے نام استعمال کرکے مہاجرقوم کو عالمی سطح پر بدنام کررہے ہیں۔ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جارہی ہے ۔نام نہاد رہنماندیم نصرت کی امریکہ میں پاکستان مخالف لابی سے ملاقات تشویشناک ہے۔

فاروق ستارکاکہناتھاکہ 22اگست کو ہم نے الطاف حسین سے الگ ہونیکافیصلہ کیاتھا۔ مصفطی کما ل کی طرح بغیر ثبوت کے بات کرنے کی عادت نہیں ۔

بارشوں سے نمٹنے کے لیے منتخب نمائندے الرٹ ہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تواس کاازالہ بھی کیاجائیگا۔وزیراعلٰی سندھ نے ڈپٹی میئرکوفون ضرورکیامگروسائل فراہم نہیں کیے ۔