Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاروق ستار کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیاہے

فاروق ستار کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیاہے
July 5, 2017

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے پی ایس ایک سوچودہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت پرحلقے میں سرکاری ذرائع کے استعما سرکاری وسائل اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنیکے الزامات کا الزام لگادیا۔

فاروق ستار کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیاہے مگرہم کسی صورت میدان نہیں چھوڑیں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکہتے ہیں پی ایس ایک سوچودہ کاضمنی الیکشن بڑی جماعتوں کے اثرمیں ہے ہمارے اعتراضات دورنہیں کیے گئے آراوزکہیں نہ کہیں سندھ حکومت سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔

فاروق ستارکاکہناتھاکہ انتخابات کی دوڑ سے نہیں نکلیں گے ۔ سات جولائی کوپیپلزپارٹی سندھ بھرسے کارکنوں سے کولاکرجلسہ کرینگے ہم اپناجلسہ کہیں اورکرلیں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے نامزدامیدوارکامران ٹیسوری نے بھی انتظامیہ ہمیں ہرانے کے ہرحربے استعمال کررہی ہے ۔الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی توکراچی کے شہری سڑکوں پرہونگے۔