Monday, November 28, 2022

فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز اہلکار کے ساتھ مداحوں نے سیلفیاں بنالیں

فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز اہلکار کے ساتھ مداحوں نے سیلفیاں بنالیں
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچےتو مداحوں نےسلیفیاں بنوانا شروع کردی۔ تفصیلات کےمطابق الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور نعرےبازی کےبعد کراچی پریس کلب کے باہر سے فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز کےڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچےتو مداحوں نےگھیرلیا،مداحوں میں پولیس اہلکار اور عدالتی عملہ بھی شامل تھا ۔ مداحوں نےرانا ٹھاکر کے ساتھ  خوب سیلفیاں بنوائیں۔۔