Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاروق ستار کا یکم فروری کو شاہراہ قائدین پر احتجاج کا اعلان

فاروق ستار کا یکم فروری کو شاہراہ قائدین پر احتجاج کا اعلان
January 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں لائنز ایریا کے مکینوں کی بے دخلی اور انسداد تجاوزات آپریشن  کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے یکم فروری کو شاہراہ  قائدین پر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ سعید غنی شادی ہال توڑنے سے منع کرتے ہیں اور یہاں کے لوگوں نوٹس بھیج رہے ہیں۔ انھوں نے کہاہم نے  جس طرح پاکستان،اور مارٹن کوارٹرز کو بچایا اسی طرح لائنز ایریا کے لوگوں کو بھی بچائیں گے  ۔ انہوں  نے کہا یہ لوگ اس جگہ کے اصل مالک ہیں  ،سپریم کورٹ کے آرڈر کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر یہاں سے ووٹ لیکر غائب ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ ہے کہ لائنز ایریا کے پانچ سو پچاس مکانوں کو فوری لیز کیا جائے،،مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ  وزیر اعظم  سے رابطہ  کرکے معاملہ حل کروائیں گے۔