Sunday, January 29, 2023

فاروق ستار کا کور کمانڈر کراچی سے رابطہ‘ آفتاب احمد کی ہلاکت پر تحفظات سے آگاہ کیا

فاروق ستار کا کور کمانڈر کراچی سے رابطہ‘ آفتاب احمد کی ہلاکت پر تحفظات سے آگاہ کیا
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کور کمانڈر کراچی سے رابطہ۔ کہتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ کور کمانڈر نے آفتاب احمد کی موت کے حوالے سے انصاف کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ان کا رابطہ ہوا ہے۔ رابطے میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت سے متعلق بات چیت ہوئی۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی سے ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔