Friday, February 23, 2024

فاروق ستار کا پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی کو دینے کا مطالبہ 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

فاروق ستار کا پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی کو دینے کا مطالبہ 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی
April 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی والوں کو دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے مسائل کےخلاف احتجاج کیا گیا ، کارکنوں سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ اب بجلی مانگنے کا وقت گیا۔ فاروق ستار نے کے الیکٹرک اورسوئی گیس کےدرمیان تنازعہ حل کرنے کےلیے وفاقی حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ بولے شہباز شریف مسئلہ حل کروا کر کراچی آتے ، 72 گھنٹے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس اورکے الیکٹرک کےمرکزی دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ احتجاج کے آخر کے الیکٹرک کا پتلا نذرآتش کیا گیا جبکہ شہرمیں پانی کی قلت کےخلاف بھی مٹکے توڑ ے گئے۔