فاروق ستار کا مردم شماری کے آڈٹ کے بعد حلقہ بندیاں کرنے کا مطالبہ
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ نے مردم شماری کے آڈٹ کے بعد حلقہ بندیاں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی کی مردم شماری پر ایم کیوایم پی آئی بی کے اعتراضات برقرار ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے 5 فیصد آڈٹ کا مطالبہ دہرا دیا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا انتخابات سے آڈٹ کروا کر حلقہ بندیاں کی جائیں ۔
دوسری طرف ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کی جانب سے دعوت افطار کو بھی یاد رکھا اور دعوت دینے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا۔ ساتھ ہی خالد مقبول صدیقی کو کم جھوٹ بولنے کا مشورہ بھی دیا ۔
ادھر انسداد ہشتگردی عدالت میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہیں ہو سکی۔
عدالت نے بانی ایم کیوایم کو مفرور قرار دیتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی ۔