فاروق ستار کا دکانوں اور مکانات کو منہدم کرنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دکانوں اور مکانات کو منہدم کرنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر متاثرین کے حمایت میں ڈاکٹر فاروق ستار سامنے آگئے۔ دکانوں اور مکانات کو منہدم کرنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا تجاوزات کی آڑ میں جائز اور لیز شدہ عمارتیں مسمار کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری کواٹرز پر حکم امتناع کا وقت بھی ختم ہورہا ہے۔ وزیراعلی ، گورنر اور میئر کراچی لوگوں کو جواب دیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار بولے دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے سے قبل متبادل فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں لیاری ایکسپریس وے اور لائنز ایریا کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔