Sunday, January 29, 2023

فاروق ستار کا بے اختیار سربراہ بننے سے انکار

فاروق ستار کا بے اختیار سربراہ بننے سے انکار
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم پاکستان ایک نہ ہو سکی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر بے اختیار سربراہ بننے  سے انکار کر دیا ۔ اندرونی انتشار میں گھری متحدہ کے متحد ہونے کا خواب خواب ہی رہ گیا۔ 05 فروری سے متحدہ پاکستان  میں جاری اختلافات  مزید  سنگین  ہوگئے۔ پی آئی بی فٹ بال  گروانڈ میں جنرل ورکرز  اجلاسسے  خطاب  کرتے ہوئے فاروق ستار ایک  بار پھر پھٹ پڑے اور کہا   بہادر آباد  والے ایک  بے اختیارسربراہ  چاہتے ہیں  جو مجھے  قبول  نہیں ، اب کارکن کی  حیثیت  سے کام کروں گا ۔ آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان بھی کر دیا۔ فارو ق ستار نے عمران خان کے کراچی جلسہ پر بھی تبصرہ کیا، ساتھ ہی  ملک دشمن بیان پر نواز شریف   پر تنقید بھی  کی۔ فاروق ستا ر  نے کہا  صاف ستھری  ایم کیوایم بنانے   کیلئے عزت نفس کی قربانی دی ، کامران ٹیسوری کو قربان کیا ، اپنے 4 مئی جلسے کو بھی منسوخ کیا مگر ساتھیوں نے کوئی ثمر نہ دیا ۔